آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دیدی ہے
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے اوپنر لہیرو تھریمانے چار رنز بنانے کے بعد ہی ایلسڈیئر ایونز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنسنگاکارا نے 94 گیندوں پر 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ اس ورلڈ کپ کے دوران ان کی مسلسل چوتھی سینچری ہے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے سنگاکارا کے ساتھ ملک کر 192 رنز کی شراکت قائم کی۔ ان کا انفرادی سکور 104 رہا۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹش وکٹ کیپر میتھیوز کراس سنگارا کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنجے وردنے کو فقط دو رنز پر آؤٹ کرنے پر سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپرسنّا سری لنکا کے 363 کے مجموعے میں صرف دو رنز کا حصہ ڈال سکے۔ وہ ایونز کا شکار بنے۔
،تصویر کا کیپشنمیتھوز نے صرف 20 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سینچری داغ دی۔ انھیں مچن نے آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے ایونز نے دو وکٹیں حاصل کیں ، انھوں نے تھریمانے اور پرسنّا کو آؤٹ کیا۔ تاہم وہ اپنی ٹیم کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنھوں نے دس اووروں میں 72 رنز دیے۔