ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 73 رنز سے شکست دے دی

 کرس گیل اور مارلن سیمیولز نے دوسری وکٹ کی شراکت کے لیے نیا ریکارڈ تائم کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن کرس گیل اور مارلن سیمیولز نے دوسری وکٹ کی شراکت کے لیے نیا ریکارڈ تائم کیا

آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کرکٹ کے عالمی ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کے تحت 73 رنز سے شکست دے دی ہے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 289 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88560" platform="highweb"/></link>

زمبابوے کی جانب سے شون ولیمز نے 9 چوکوں کی مدد سے 76 جبکہ کریگ اروین نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جے روم نے تین، تین کرس گیل نے دو جبکہ ملر اور سیمیولز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو پہلے اوور کی دوسری گیند ہی پر نقصان اٹھانا پڑا جب سمتھ بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد کرس گیل اور سیمیولز نے عمدہ بیٹنگ کی۔ گیل نے 10 چوکے اور 16 چھکے مارے جبکہ سیمیولز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 156 گیندوں میں 133 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

سیمیولز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 156 گیندوں میں 133 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیمیولز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 156 گیندوں میں 133 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ آخری اوور آخری گیند پر گری جب کرس گیل 146 گیندوں میں 215 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کرس گیل نے ایک روزہ میچوں میں 138 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی ہے

ورلڈ کپ میچوں میں یہ سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے جبکہ ایک روزہ میچوں میں وہ پہلے غیر بھارتی کھلاڑی جنھوں نے 200 رنز سکور کیے ہیں۔

اس میچ میں کرس گیل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی ڈبل سنچری کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

اس کے علاوہ کرس گیل اور سیمیولز نے دوسری وکٹ کی شراکت کے لیے نیا ریکارڈ تائم کیا ہے۔

دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 372 رنز بنائے۔

کرس گیل نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز اور بھارت کے روہت شرما کا ایک روزہ میچ کےدوران 16 چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین گرس گیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔