ٹائیگر وڈز کا محبوبہ کو سرپرائز مہنگا پڑ گیا

،تصویر کا ذریعہAP

گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز کا چہرے پر ویڈیو کیمرہ ٹکرانے کے نتیجے میں دانت ٹوٹ گیا ہے۔

ٹائیگر وڈز کی محبوبہ نے اٹلی میں منعقدہ 63واں عالمی الپائن سکیئنگ کپ جیتا تھا اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ٹائیگر وڈز اپنی گرل فرینڈ لینڈسی وون کو انعامی تقریب میں اپنی شرکت پر حیران کرنا چاہتے تھے۔

انعای تقریب کے دوران سٹیج پر ایک ویڈیو کیمرہ مین نے دھکا دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کی اور اسی دوران اس کا کیمرہ وڈز کے منہ سے ٹکرایا۔

ان کے ایجنٹ مارک سٹینبرگ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں وڈز کا ایک دانت ٹوٹ گیا۔