ٹائیگر وڈ ز گالف کے میدان میں واپس
گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز ذاتی زندگی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے بعد ایک بار کھیل پھرگالف کے میدان میں واپس آگئے ہیں۔

ٹائیگر وڈز نے پانچ ماہ پہلے اس وقت گالف کے میدانوں کو چھوڑ گئے جب ان کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی اور بعد ایسی انکشافات ہونے لگے کہ ان کے کچھ خواتین کے تعلقات تھے۔
ٹائیگر وڈز نے کچھ ہفتوں بعد تصدیق کی کہ ان سےغلطیاں ہوئی ہیں جس پر وہ خاندان اور اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہیں۔ ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد ٹائیگر وڈز نے گالف سے کنارہ کشی کر لی تھی۔
پانچ ماہ بعد گالف کے میدان میں واپسی پر ٹائیگروڈز نے کہا کہ وہ اب بھی گالف کےمیدانوں میں اپنا سکہ جمانا چاہتے ہیں۔
ٹائیگروڈز نے کہا کہ جس طرح تماشیوں نے ان کا خیر مقدم کیا ہے اس پر بہت خوش ہیں لیکن انہیں اپنے کیے پر بہت ندامت ہے۔
ٹائیگروڈ کی واپسی کے موقع پر ایک خصوصی پریس کانفرنس کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں شمولیت کے لیے ایک سو اسی صحافیوں کو خصوصی پاس جاری کیےگئے تھے۔
ٹائیگروڈز نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی معافی طلب کی اور کہا کہ ان کی رویے کی وجہ سے انہیں جو ہزہیمت اٹھانے پڑی ہے وہ اس پر معافی کے طلب گار ہیں۔
ٹائیگروڈز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے تکلیف دہ مرحلہ وہ تھا جب انہوں اپنے کیے پر غور کرنا شروع کیا اور محسوس کیا کہ وہ اپنے والدین کی سکھائی ہوئی اخلاقیات سے کتنے دور چلے گئے تھے۔
انہوں نے کہا دوسرا تکلیف دہ امرا ان کے خاندان کو مسلسل حراساں کرنے کی کوشش تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے فرد جہاں کہیں بھی جاتے ہیں فوٹوگرافر ان کے پیچھے ہوتے ہیں اور ان کی تصاویر بناتے رہتے ہیں۔
ٹائیگروڈز نے کہا کسی ٹورنامنٹ میں جیت اس دکھ کا ازالہ نہیں کر سکتی جو اس نے اپنی فیملی کو دیا۔’ میں نے اپنے قریبی لوگوں کو بہت دکھ دیئے ہیں اور اپنے آپ سے بھی جھوٹ بولا۔ میں اپنے کیے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘



