سچن تندولکر سے بھی تیز نکلے کمار سنگاکارا

سنگاکارا کے 12 ہزار رنز میں 37 سنچریاں بھی شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسنگاکارا کے 12 ہزار رنز میں 37 سنچریاں بھی شامل ہیں

سری لنکن کرکٹ ٹیم میں بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کمار سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں کم اننگز کھیل کر 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

سنگاکارا کرکٹ کی تاریخ کے پانچویں بیسٹمین ہیں جنھوں نے 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

37 سالہ سنگاکارا نے سنیچر کو ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز یہ کامیابی حاصل کی۔

کمار سنگاکار اس وقت 33 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ دو میچوں کی سیریز میں میزبان ملک نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

انھوں نے 224 ٹیسٹ اننگز میں 12 ہزار مکمل کیے جبکہ بھارت کے سابق معروف کرکٹر سچن تندولکر نے 247 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

سنگاکارا کے 12 ہزار رنز میں 37 سنچریاں بھی شامل ہیں اور کم اننگز کھیل کر اس مقام پر پہنچنے والے سب سے تیز بلے باز بن گئے ہیں۔

سنگاکار نے390 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں 13 ہزار 372 رنز بنا رکھے ہیں۔

انھوں نےگذشتہ سال اپریل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ انھیں سال 2012 میں کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور ایل جی پیپلز چوائس ایوارڈ بھی ملا تھا۔