دھونی کی ریٹائرمنٹ پر بھارتی حیران

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے بھارت میں بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
منگل کو دھونی کی ریٹائرمنٹ کی خبر زیادہ تر بھارتی اخبارات کی ہیڈ لائن بنی اور بہت سے بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
دھونی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا ہے۔
انڈین کرکٹ بورڈ نے دھونی کو ’ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک‘ قرار دیا ہے۔
33 سالہ دھونی نے 2005 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اب تک کھیلے گئے اپنے 90 ٹیسٹ میچوں میں سے 60 میں وہ کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ہندوستان ٹائمز کی سب سے بڑی سرخی کا عنوان تھا، ’دھونی نے بم گرا دیا‘۔ اخبار نے دھونی کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دورہ آسٹریلیا کے درمیان میں ان کا یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
انڈین ایکسپریس نے بھی اپنی سرخی میں دھونی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بم گرانے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ’دھونی، دھونی سٹائل میں ریٹائر ہو گئے‘۔
اخبار کے مطابق، دھونی آنکھوں میں آنسو لیے ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اچانک یہ فیصلہ سنا کر غمگین کر گئے اور 45 منٹ کے بعد دنیائے کرکٹ بھی اسی فیصلے سے حیران ہو گیا۔

انڈیا کے بڑے سٹارز نے ٹوٹر پر اپنی رائے کا اظہار کر کے دھونی کو خراج تحسین پیش کیا۔

،تصویر کا ذریعہbb



