بھارت مسلسل دوسری بار سلطان جوہر کپ کا فاتح

فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرایا

،تصویر کا ذریعہhockey india

،تصویر کا کیپشنفائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرایا

بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائشیا میں جاری سلطان جوہر انڈر 21 کپ جیت لیا ہے۔

فائنل میں اس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرایا۔

بھارت کو کھیل ختم ہونے سے صرف چند لمحے پہلے پینلٹی کارنر ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہرمن پريت سنگھ نے ڈریگ فلک سے انگلینڈ کے گول کیپر کو حیران کر دیا۔

اس طرح بھارت نے ایک کے مقابلے دو گول سے میچ، فائنل اور چوتھا سلطان جوہر کپ انڈر 21 ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

بھارت مسلسل دوسری بار اس ٹورنامنٹ کا فاتح رہا۔

فائنل میں اس سنسنی خیز لمحے سے پہلے بھی ہرمن پريت سنگھ نے ہی بھارت کو پینلٹی کارنر پر گول کر ایک گول کی سبقت دلائی تھی۔

بعد میں برطانیہ کے سیموئل فرنچ نے گول کرکے انگلینڈ کو 1-1 کی برابری پر لا کھڑا کیا تھا۔

بھارت کی سینیئر ہاکی ٹیم نے گذشتہ دنوں ایشیئن گیمز میں پاکستان کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا تھا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبھارت کی سینیئر ہاکی ٹیم نے گذشتہ دنوں ایشیئن گیمز میں پاکستان کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا تھا

برطانیہ کے گبسن کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم کے خلاف پاکستان کی جونیئر ٹیم بہت معمولی نظر آئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی سینیئر ہاکی ٹیم نے گذشتہ دنوں ایشیئن گیمز میں پاکستان کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف ایک کے مقابلے دو گول سے فتح کے ساتھ کیا۔ تاہم اس کے بعد اگلے مقابلے میں بھارت کو برطانیہ کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے لیگ مقابلے میں بھارت کا سامنا پاکستان سے تھا جسے بھارت نے باآسانی 0-6 سے جیت لیا۔

پاکستان کے خلاف ملنے والی اس جیت کے بعد بھارت نے میزبان ملائیشیا کو بھی 2-4 سے شکست دی۔

اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 2-6 سے ہرا کر تیسرا مقام حاصل کیا۔