محمد حفیظ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے فٹ

محمد حفیظ کو ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ کو ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور راؤنڈر محمد حفیظ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لینے کے فٹ ہو گئے ہیں۔

دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں سے قبل محمد حفیظ ہاتھ میں چوٹ لگانے کے بعد پاکستان واپس لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حفیظ نے نیٹس میں آدھے گھنٹے پریکٹس کی اور انھیں ہاتھ میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ 19 رکنی سکواڈ میں محمد حفیظ کا نام شامل ہے۔

33 سالہ محمد حفیظ اب تک 36 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور انھوں نے اب تک 149 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان کی ٹیم دونوں ایک روزہ میچ اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ہار چکی ہے۔