مانچسٹر ٹیسٹ میں بھارت کو اننگز کی شکست

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 26 رنز کے مجموعی اس کی پہلی وکٹ گر گئی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 26 رنز کے مجموعی اس کی پہلی وکٹ گر گئی

مانچسٹر ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور 54 رنز سے شکست دی کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 161 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/88640" platform="highweb"/></link>

بھارت کی جانب سےمورالی وجے اور گوتھم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 26 رنز کے مجموعی اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔

بھارت کے بلے باز انگلینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں مورالی وجے 18، گوتھم گھمیبر 18، چیتشور پچارا 17، ویراٹ کوہلی7، اجنکا ریحانے ایک اور روندرا جڈیجا چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں معین علی نے چار، جیمز اینڈرسن اور کرس جارڈن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے 367 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور جو روٹ نے 237 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جو روٹ نے 77 اور جوز بٹلر نے 70 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں بھونیشور کمار نے اور ورون آرون نے تین تین جبکہ پنکج سنگھ نے دو کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔