برازیل 2014 میں کھلاڑی اور ان کے ٹیٹو

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
برازیل میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تاریخ کا بہترین ورلڈ کپ ہے جس میں سب سے زیادہ گول ہوئے اور اپ سیٹس بھی۔ لیکن شائقین نے ٹیٹوز کی بھی بھرمار دیکھی۔ یہ ٹیٹو کیا کہانی سناتے ہیں؟
موریسیو پنلا، چلی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
چند روز قبل ہی چلی کے سٹرائیکر موریسیو نے ٹیٹو بنوایا ہے جو ان کو اس کک کی یاد دلاتا ہے جو انھوں نے دوسرے راؤنڈ میں برازیل کے خلاف مس کی۔ چلی پنلٹی شوٹ آؤٹ میں برازیل سے ہار گیا تھا اور ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔ انھوں نے ٹیٹو کروایا ہے جس میں درج ہے ’عظمت سے ایک سینٹی میٹر دور‘۔
سرجیو راموس، سپین

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
راموس نے اپنی دونوں پنڈلیوں پر ٹیٹو کروایا ہے۔ ایک میں ورلڈ کپ اور دوسرے میں چیمپیئنز لیگ ٹرافی بنی ہوئی ہیں۔ لیکن سپین کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ملک واپس روانہ ہو گئی۔
نائجل ڈی جونگ، نیدرلینڈز

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
نائجل کا ٹیٹو آرٹسٹ ادے ایتمادا نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ٹیٹو نائجل کے بازو، جسم اور ہاتھوں پر ہے۔
ڈینیئل ڈی روسی، اٹلی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اٹلی کے مڈ فیلڈر نے اپنے کھیل کے طریقے کی مناسبت سے ٹیٹو کروایا ہے۔ یہ ٹیٹو تکونی شکل میں خطرے کا نشان دکھاتا ہے۔ اس میں ایک کھلاڑی ٹیکل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موزوں کی وجہ سے یہ ٹیٹو میچ میں نظر نہیں آتا۔
نیمار، برازیل

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
برازیل کے زخمی کھلاڑی نیمار کی گردن پر ٹیٹو ہے جس میں لکھا ہے ’تودو پاسا،‘ جس کا مطلب ہے ’کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔‘ نیمار کی ٹانگوں پر بھی ٹیٹو ہیں جو انھوں نے بارسلونا میں شرکت سے قبل کروائے تھے۔ ان ٹیٹوز میں درج ہے: ’اوسادیا‘ یعنی دلیری اور ’ایلگریا‘ یعنی خوشی۔
رحیم سٹرلنگ، انگلینڈ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
سٹرلنگ کا بچپن ویسٹ لندن میں گزرا ہے اور ان کے ٹیٹو میں ایک دس سالہ بچہ ویمبلے سٹیڈیم کی مشہور محراب کی طرف دیکھ رہا ہے اور نیچے درج ہے، ’یہ میرا خواب ہے۔‘
راؤل میریلس، پرتگال

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
پوری ٹانگ پر بنا ٹیٹو ایک سفرنامے کی طرح ہے۔ ٹیٹو کے ڈیزائن میں ان کے آبائی شہر پورتو کا ایک گرجا گھر ہے، پورتو یا لزبن میں واقع کیبل کار اور پرتگال کا مشہور فادو گیٹار۔ چونکہ راؤل ترکی کے ایک کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں اس لیے ان کی ران پر استنبول کی مشہور نیلی مسجد (Blue Mosque) بھی نظر آتی ہے اور گھٹنے پر لال ٹیلیفون باکس۔
ٹم ہاورڈ، امریکہ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
امریکہ کے گول کیپر نے اپنی چھاتی پر سپرمین کا لوگو، اژدہے اور صلیب کی تصویر ٹیٹو کروائی ہیں۔ ان ٹیٹوز میں ان کی والدہ کی جوانی کی تصویر اور ان کے نانا کی فوجی یونیفارم میں تصویر شامل ہیں۔
لیونیل میسی، ارجنٹینا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
میسی نے اپنی بائیں پنڈلی پر دو ہاتھوں کے نیچے اپنے بیٹے تیاگو کا نام ٹیٹو کروایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ہاتھ ان کے بیٹے ہی کے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو، پرتگال

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
پرتگال کے کپتان نے ٹیٹو نہیں کروایا کیونکہ وہ خون عطیہ کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیٹو کروانے کے کچھ عرصے تک خون کا عطیہ نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس طرح انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔



