ورلڈ کپ: یوروگوائے اور کوسٹاریکا اگلے راؤنڈ میں، اٹلی باہر

برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ ڈی سے کوسٹاریکا اور یوروگوائے کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ گروپ سی میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں سے ہوگا۔

یوروگوائے ناک آؤٹ راؤنڈ میں

یوروگوائے کے تجربہ کار کپتان گوڈن اپنی ٹیم کےلیے فتح گر ثابت ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنیوروگوائے کے تجربہ کار کپتان گوڈن اپنی ٹیم کےلیے فتح گر ثابت ہوئے

گروپ ڈی کا اہم ترین میچ منگل کو نٹال میں اٹلی اور یوروگوائے کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

یوروگوائے کو دوسرے راؤنڈ تک رسائی کے لیے یہ میچ لازماً جیتنا تھا اور کپتان ڈیاگو گوڈن نے گول کر کے اپنی ٹیم کوفتح دلوائی۔

پہلا ہاف کے آغاز پر دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا لیکن جلد ہی کھیل کا ٹیمپو سست ہوگیا۔

بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم غلطی کر کے حریف کو برتری لینے کا موقع نہیں دینا چاہتی۔

اسی دوران ریفری نے غلط ٹیکل پر اٹلی کے سٹار فارورڈ بالاٹیلی کو پیلا کارڈ دکھا دیا۔ گذشتہ میچ میں بھی پیلا کارڈ ملنے کی وجہ سے وہ اب اگلے میچ کے لیے معطل ہوگئے ہیں۔

سواریز پر ایک بار پھر اطالوی کھلاڑی نے کاٹنے کا الزام لگایا لیکن ریفری نے ان کی بات نہ سنی

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنسواریز پر ایک بار پھر اطالوی کھلاڑی نے کاٹنے کا الزام لگایا لیکن ریفری نے ان کی بات نہ سنی

میچ کا پہلا اچھا موقع بالاٹیلی کو ہی ملا تاہم وہ اِموبائل کے پاس پر گیند کو یوروگوائے کے گول میں پہنچانے میں ناکام رہے۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد یوروگوائے کے سواریز اور پھر لوڈیرو کو گول کرنے کے یکے بعد دیگرے دو مواقع ملے لیکن تجربہ کار اطالوی کیپر بوفون سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

اطالوی ٹیم نے پہلے ہاف میں بہترین دفاعی فٹبال کا مظاہرہ کیا اور سواریز اور کاوانی کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔

دوسرے ہاف میں کھیل میں جہاں تیزی دیکھنے کو ملی وہیں دونوں ٹیموں کے ارکان نے جارحانہ عزائم بھی واضح تھے۔

اسی جارحانہ کھیل کا نتیجہ اٹلی کے مارکیسیو کو ریڈ کارڈ کی شکل میں برآمد ہوا جب ریفری نے انھیں مخالف کھلاڑی کو دھکا دے کر گرانے پر میدان سے باہر بھیج دیا۔

مارکیسیو کو ریڈ کارڈ ملنا اٹلی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمارکیسیو کو ریڈ کارڈ ملنا اٹلی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا

یورگوائے نے میدان میں اٹلی کے دس کھلاڑی رہ جانے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اطالوی گول پر لگاتار حملے کیے۔

ایسی ہی ایک کوشش کے دوران 81ویں منٹ میں ملنے والے کارنر پر ڈیاگو گوڈن نے ہیڈر کی مدد سے گیند اطالوی گول میں ڈال دی۔

بقیہ وقت میں اٹلی کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہی اور لگاتار دوسرے ورلڈ کپ میں ابتدائی راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

اس فتح کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ میں یوروگوائے کا مقابلہ گروپ سی میں سرفہرست رہنے والی کولمبیا کی ٹیم سے ہوگا۔

انگلینڈ ایک پوائنٹ لے کر وطن روانہ

،تصویر کا ذریعہGetty

ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ڈی میں انگلینڈ اور کوسٹا ریکا کا آخری میچ برابری پر ختم ہوا اور جہاں انگلینڈ کا اس ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا وہیں اس گروپ میں کمزور ترین ٹیم سمجھی جانے والے کوسٹاریکا نے سرفہرست رہتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ورلڈ کپ 2014 میں انگلینڈ نے تین میچ کھیلے، دو ہارے، ایک برابر کیا، دو گول کیے اور ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

اس میچ میں انگلینڈ نے تقریباً پوری نئی ٹیم میدان میں اتاری۔

یوروگوائے کے خلاف کھلینے والی انگلش ٹیم میں نو تبدیلیاں کیں گئیں اورگول کیپر جو ہارٹ سمیت تمام پرانے تجربہ کار کھلاڑیوں کو باہر بٹھا کر نئے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا گیا۔

یوروگوائے کے خلاف کے خلاف کھیلنے والی انگلش ٹیم میں کھیلنے والےگیری کے ہل اور ڈینیل سٹریج کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں۔

انگلینڈ کے نوجوان کھلاڑیوں نے کوسٹا ریکا سے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان کھلاڑی راس بارکلے نے اپنے ٹیلنٹ کی کچھ جھلک دکھائی لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ میں ڈینیل سٹریج کوگول کرنے کے کم از کم تین یقینی موقع ملے لیکن وہ اس سے فاہدہ نہ اٹھا سکے۔

بی بی سی کے فٹبال رائٹر فل میکنلٹی نے پہلے ہاف کے بارے میں کہا:’اس میچ میں سوائے راس بارکلے کی کچھ پھرتیاں اور ڈینیل سٹریج کے گول کرنے کی کوششوں کے علاوہ پہلے ہاف کچھ نہیں تھا۔‘

دوسرے ہاف میں انگلش کوچ نے سٹیفن جیراڈ، رحیم سٹرلنگ اور وائن رونی کو میدان میں اتار لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔