چیلسی کی شکست، ایٹلیٹیکو چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں

چیمپیئنز لیگ کا فائنل ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان 24 مئی کو کھیلا جائے گا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنچیمپیئنز لیگ کا فائنل ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان 24 مئی کو کھیلا جائے گا

فٹ بال کی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کو تین ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ایٹلیٹیکو کا مقابلہ ریئل میڈرڈ سے ہو گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کے فٹ بال کلب بائرن میونخ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

چیمپیئنز لیگ کا فائنل ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔

چیلسی نے پہلے ہاف میں ایٹلیٹیکو کےخلاف کامیابی حاصل کی جب ٹوریس نے گول سکور کیا۔

تاہم اس کے بعد ایٹلیٹیکو کی جانب سے ایڈریئن لوپیز، کوسٹا اور ٹوران نے گول کیے۔

چیلسی کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں بڑی تعداد چیلسی کے مداحوں کی تھی۔ ایٹلیٹیکو کی جانب سے دو گول ہونے کے بعد چیلسی کے مداح خاموش ہو گئے جبکہ بہت کم تعداد میں ایٹلیٹیکو کے مداحوں کی آواز ہی گراؤنڈ میں گونجتی رہی۔