ایشیا کپ: بنگلہ دیش کو افغانستان کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست

مومن الحق نصف سنچری سکور کر کے بولڈ ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمومن الحق نصف سنچری سکور کر کے بولڈ ہوئے

ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔

افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پچاس اوورز میں 254 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89241" platform="highweb"/></link>

افغانستان کی یہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچ میں پہلی کامیابی ہے اور مجموعی طور پر ان کی سترہویں جیت ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں رہی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق نے نصف سنچری سکور کی جبکہ ناصر حسین اور ضیا الرحمان نے 41 41 رنز بنائے۔

ضیا الرحمان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بائیس گیندوں میں 41 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

افغانستان کی جانب اصغر سٹینکزئی نے ایک سو تین گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

افغانستان کے دوسرے نمایاں کھلاڑی سمیع اللہ شنواری رہے جنہوں نے 69 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز سکور کیے۔

افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور چھ رنز پر اس کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب محمد شہزاد دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد شہزاد کے بعد کریم صادق اور نجیب اللہ نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں ہی کھلاڑی آگے پیچھے آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ اس وقت گری جب نوروز منگل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی پانچویں وکٹ 90 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نبی سات رنز سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔