ابو ظہبی: پہلا دن پاکستانی بولروں کے نام

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے ہیں۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر احمد شہزاد 25 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88602" platform="highweb"/></link>
پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کو 46 رنز کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب خرم منظور 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
سری لنکا کے بلے باز پاکستانی بالروں کی عمدہ بالنگ کا سامنا نہ کر سکے۔
سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے اور کوشل سلوا نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے 15 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔
سری لنکا کے پانچ بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے پانچ، بلاول بھٹی نے تین اور سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
منگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور بلاول بھٹی اپنے ٹیسٹ کیریر کا آغاز کیا ہے۔
منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔



