ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل، تصاویر
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے فاسٹ بولر بلاول بھٹی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ بلاول بھٹی نے اپنی زندگی کے پہلے ٹیسٹ میچ عمدہ بولنگ کرتے سری لنکا کی مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔
،تصویر کا کیپشنجنید خان پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ جنید خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے مشہور کھلاڑی کمار سنگا کارا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنبلاول بھٹی نے مہیلا جے وردھنے کو آؤٹ کر کے مخالف ٹیم کی صفوں میں کھلبلی مچا دی
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے کپتان اینجلو میتھوز نے عمدہ بلے بازی کی اور 91 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر سعید اجمل کا شکار بنے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے سپنر رنگانا ہیراتھ پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ انہیں جنید خان نے بولڈ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی فاسٹ بولر راحت علی پہلی اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں 204 کے سکور پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے وکٹ کیپر جے وردھنے پاکستانی بیٹسمین خرم منظور کو آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنتماشائیوں کی قلیل تعداد نے میچ دیکھنے کے لیے ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم کا رخ کیا