پالیکے: سری لنکا نے میچ اور سیریز جیت لی

پالیکے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز جیت لی۔
سری لنکا نے 17.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88706" platform="highweb"/></link>
سری لنکا کی جانب سے دلشان نے 8 چوکوں کی مدد سے 59 جبکہ پریرا نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل اور نکول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لیوک رونچی نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 جبکہ اینٹن پال نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب مالنگا، میتھیوز، مینڈس اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کے پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔



