ایشز: اوول ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

اوول میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنا لیے۔
انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید 245 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ایئن بیل اور کرسووایکس موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 29 اور 15 رنز بنائے تھے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87723" platform="highweb"/></link>
انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جو روٹ 68 اور کیون پیٹرسن 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل سٹارک نے دو، ہیرس اور لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایشز سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔



