لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی 205 رنز کی برتری

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز بنائے تھے
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز بنائے تھے

لارڈز ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ان کی مجموعی برتری 205 رنز ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کی طرف سے جے ای روٹ اور ٹراٹ نمایا بیٹس مین رہے۔ انہوں نے بالترتیب 71 اور 56 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوتھی نے تین، بولٹ، ویگنر اور ویلیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کو205 رنز کی برتری حاصل ہے اور ان کے چار کھلاڑی باقی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87709" platform="highweb"/></link>

اس سے پہلے نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیر سٹو نے 41 جبکہ جو روٹ نے 40 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوتھی نے چار اور ویگنر نے تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔