نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اہم ہو گا: براڈ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 ستمبر 2012 ,‭ 05:08 GMT 10:08 PST

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ آج سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹورٹ براڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے جلد اخراج کو بچا لے گی۔

سٹورٹ براڈ نے کہا کہ ہمیں اگلے دونوں میچ جیتنا ہو گا اور اگر ہم اس میں کامیاب رہے تو انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ کے خلاف جمعرات کو کھیلے والے میچ میں ہم نے غلطیاں کیں جو مہنگی ثابت ہوئیں تاہم مجھے یقین ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ آج سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

انلگینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بارے میں سٹورٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے بلے بازوں کے لیے شروع کے اوورز بہت اہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نےگزشتہ دو میچوں کے دوران شروع کے اوورز میں اپنی ابتدائی وکٹوں گنوا دیں اور اگر آپ کے پاس وکٹیں باقی ہوں تو پھر آپ بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔

سٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں جونی بیرسٹو کو ائین مورگن سے پہلے بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میچ کی صورتِ حال مورگن کے لیے موزوں نہیں تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ چیمپئن انگلینڈ کو سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور آج اسے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو جیتنا ہو گا۔

اگر انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا آج کا میچ ہار گئی اور دوسرے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی تو اس صورت میں انگلینڈ کا پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلا جانے والا میچ شروع ہونے سے پہلا ہی اس کا موجودہ ورلڈ کپ میں سفر اختتام کو پہنچ جائے گا۔

.

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>