ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نو وکٹوں سے جیت گیا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 ستمبر 2012 ,‭ 17:28 GMT 22:28 PST

سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے مقررہ ہدف پندرہوں اوور میں حاصل کر لیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو تینتیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے دو چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بھہتر رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز ڈیوڈ وارنر رہے، انہوں نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے تریسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے ایک سو اکتالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت کی جانب گوتھم گھمبیر اور عرفان پٹھان نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف اکیس رنز کے مجموعی سکور پر سترہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان اکتیس اور سریش رائینہ چھبیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے واٹس نے تین جبکہ کیومنز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہیں۔ بھارت نے ابتدائی مرحلے میں انگلینڈ اور افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔

اس سے پہلے جمعہ کو سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>