ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

آخری وقت اشاعت:  پير 17 ستمبر 2012 ,‭ 12:09 GMT 17:09 PST

کامران اکمل نے پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست بانوے رنز بنائے

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جیت میں اہم کردار کامران اکمل نے ادا کیا۔ انہوں نے پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست بانوے رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سینتیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور شعیب ملک نے چھٹی وکٹ کے لیے پچانوے رنز کی شراکت قائم کی۔

بھارت کی جانب سےایش ون نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے گوتھم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف پینتالیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور روہت شرما نے تیسری وکٹ کے لیے ایک سو ستائیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوہتر بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز روہت شرما رہے، انہوں نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چھپن رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے دو اور عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پیر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو نو رنز جبکہ آئر لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو نو رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بہتر رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رنز بنانے میں کامیاب ہو سکا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے وارم اپ میچ میں آئر لینڈ نے بنگہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ میں بنگل دیش نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئر لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونسھ رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انسٹھ رنز بنا سکی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>