سنگاکارا کرکٹر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 ستمبر 2012 ,‭ 13:49 GMT 18:49 PST

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ایوارڈ میں سری لنکا کے بیٹسمین کمار سنگاکارا کو تین ایوارڈز ملے ہیں۔

ان کو کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور ایل جی پیپلز چوائس ایوارڈ بھی ملا ہے۔

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور ویرنون فیلانڈر اور آسٹریلیا کے مائیکل کلارک دوسرے نامزد کھلاڑی تھے۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کے اوارڈ کے لیے دوسرے نامزد کھلاڑیوں میں ہندوستان کے مہندرہ سنگ دھونی ،سری لنکا کے لاسیت ملینگا اور کمار سنگا کارا شامل تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا امپائر آف دی ایئر ایوارڈ سری لنکا کے امپائر کمار دھرماسینا نے جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سری لنکا کے امپائر کمار دھرماسینا نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے نامزد امپائروں میں پانچ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے سائمن ٹوفل، تین بار ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کے علیم ڈار کے علاوے بلی باؤڈن، رچرڈ کیٹلبرا اور روڈنی ٹکر شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی کو ملا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 51 گیندوں میں ایک سو سترہ رنز سکور کیے تھے۔

آئی سی سی کا سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری کو دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>