جنوبی افریقہ کی سات وکٹوں سے جیت

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 8 ستمبر 2012 ,‭ 15:45 GMT 20:45 PST

100500


100500


تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے ایک سو انیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے یہ ہدف انیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقہ کو کیلس اور ڈومنی نے جیت سے ہمکنار کرایا۔ کیلس نے 44 گیندوں میں 48 جبکہ ڈومنی نے 54 گیندوں میں 47 رنز بنائے۔

چیسٹر لی سٹریٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے کیسویٹر نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انہوں نے چوبیس گیندوں میں پچیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ہیلز گیارہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کیسویٹر جو اچھا کھیل رہے تھے ان کو بوتھا نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کا اس وقت مجموعی سکور چالیس تھا۔

تاہم اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھارہ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن اور بوتھا نے دو دو جبکہ سٹائن اور مورکل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>