تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی جیت

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 31 اگست 2012 ,‭ 18:28 GMT 23:28 PST

اوول میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ کی جیت کے ساتھ دونوں ٹیمیں ایک ایک ایک روزہ میچ جیت چکی ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھیالیس اوور اور چار گیندوں میں دو سو گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ نے جواب میں ہدف 48 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انگلینڈ کی جیت میں ٹروٹ اور مورگن کا اہم کردار رہا۔ ٹروٹ نے ایک سو پچیس گیندوں میں 71 رنز سکور کیے۔ ان کو پرنل نے آؤٹ کیا۔

مورگن نے تیّ کھیلتے ہوئے 67 گیندوں میں تہتر رنز بنائے۔ انہوں نے سات چوکے اور دو چھکے مارے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن نے دو، سٹائن، مورکل اور پرنل نے ایک ایک وکٹیں حال کیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایک بار پھر سب سے زیادہ سکور کرنے والے ہاشم آملہ تھے جنہوں نے 43 رنز سکور کیے۔

ہاشم آملہ کے علاوہ ایلگر اور ڈیومنی نے بتالیس اور تینتیس رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے چار وکٹیں حاصل کیں، ڈرنداش نے تین اور ٹریڈول نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بوپارہ صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>