
جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو آٹھ رنز بنا لیے۔
دوسرے دن کے اختتام پر جونی بیرسٹو اور میٹ پرائیر کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب بھہتر اور بائیسں رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو ایک رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹراس اور ایلسٹر کک نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔
جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف چون رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے بیر سٹو اور ائین بیل نے پانچویں وکٹ کی شراکت کے لیے ایک سو چوبیس رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے بیر سٹو نے بھہتر اور ائین بیل نے اٹھاون رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مارکل اور ڈیل سٹین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر اور ڈومی نے اکسٹھ رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹیفن فِن نے چار، جیمز اینڈرسن نے تین اور سوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔






























