پیٹرسن ایک روزہ کرکٹ کھیلنے پر تیار

یٹرسن نے انگلینڈ کے لیے دو ہزار چار میں اپنے کرکٹ کیرئر کا آغاز کیا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیٹرسن نے انگلینڈ کے لیے دو ہزار چار میں اپنے کرکٹ کیرئر کا آغاز کیا تھا

انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔ کیون پیٹرسن نے مئی میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تمام اقسام سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے وقت کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا اب ان کے بس کی بات نہیں رہی۔

کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر شیڈول ٹھیک ہو تو وہ اگلے تین سے چار سال تک ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا موجودہ شیڈول کسی ڈروانے خواب سے کم نہیں ہے۔ میں امید کرتا ہوں اس کا کوئی حل نکال لیا جائے گا۔"

اکتیس سالہ پیٹرسن اب صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے پیٹرسن نے انگلینڈ کے لیے دو ہزار چار میں اپنے کرکٹ کیرئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے آٹھ سالہ کیرئر میں ایک سو ستائیس ایک روزہ میچ کھیل کر تقریباً بیالیس کی اوسط سے چار ہزار ایک سو چوراسی رنز بنائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنی کارکردگی پر نازاں ہوں اور چاہتا ہوں کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن میں میرے نام پر غور کیا جاتا رہے‘۔

پیٹرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ رواس برس سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی پچاس اوور کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتا ہے اور اسے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جاتا۔