سات بھارتی باکسر اولمپکس میں

اٹھارہ سالہ شوا تھاپا بھارتی باکسنگ دستے کے سب سے کم عمر رکن ہوں گے

،تصویر کا ذریعہIABA

،تصویر کا کیپشناٹھارہ سالہ شوا تھاپا بھارتی باکسنگ دستے کے سب سے کم عمر رکن ہوں گے

بھارت سے تعلق رکھنے والے سات باکسرز نے لندن میں ہونے والے دو ہزار بارہ کے اولمپکس مقابلوں میں جگہ بنا لی ہے۔

قزاقستان میں جاری اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں بھارت کے دو باکسرز شوا تھاپا اور سلیم سنگوان نے سیمی فائنل جیت کر نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ اولمپکس میں اپنی شرکت یقینی بنا لی۔

اٹھارہ سالہ تھاپا بھارت کی جانب سے كوالیفائي کرنے والے سب سے نوجوان مكےباز ہیں۔

انہوں نے بدھ کو چھپن کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں جاپان کے ساتوشي شمذو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اکیاسی کلوگرام کے مقابلوں میں سلیم سنگوان نے اردن کے باکسر کو ہرایا تاہم دو بھارتی باکسرز پرمجيت سموٹا اور من پریت سنگھ کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پانچ دیگر بھارتی باکسرز وجیندر سنگھ، دویدر سنگھ، جے بھگوان، منوج کمار اور کرشن پہلے ہی اولمپکس میں اپنی جگہ پکی کر چکے ہیں۔

اس طرح بھارت کے کل سات باکسرز کو 2012 اولمپکس کا ٹکٹ مل گیا ہے۔

اس سے پہلے بیجنگ میں بھارت کے پانچ باکسرز نے اولمپکس میں شرکت کی تھی جن میں سے ایک وجیندر سنگھ نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔