سلمان، عامر نے اپیل دائر کردیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد عامر نے سپاٹ فکسنگ کے سکینڈل میں ملی سزا کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلمان بٹ پر دس سال اور محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے۔

سلمان بٹ نے ایک بیان میں کہا ’میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میرے وکلاء نے ثالثی عدالی میں اپیل دائر کردی ہے۔‘

محمد عامر کے وکیل شاہد کریم نے کہا کہ انہوں نے فاسٹ بولر کی اپیل جمعہ کے روز دائر کی تھی۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ محمد آصف نے بھی اپیل دائر کی ہے کہ نہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے ٹریبونل نے کہا تھا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی پابندی کی مدت میں سے بالترتیب پانچ اور دو سال کی کمی کا امکان موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے قواعد کی کوئی اور خلاف ورزی نہ کی تو ان کی پابندی کی مدت پانچ سال بعد ختم ہو سکتی ہے۔