ثانیہ کا ومبلڈن سے رخصتی کا اعلان، آخری میچ سے پہلے انسٹا پر جذباتی پوسٹ

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا میں جب بھی ٹینس کی بات ہوتی ہے تو سب کے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے۔ وہ نام ہے ثانیہ مرزا ۔ شہرت کی بلندیوں سے ہر دور میں تنازعات کا سامنا کرنے والی ثانیہ کے مداح اب انہیں ومبلڈن میں کھیلتے نہیں دیکھ سکیں گے۔
ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر اپنی رخصتی کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے آخری میچ سے پہلے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے لکھا، 'کھیل آپ سے ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر بہت کچھ لے لیتا ہے۔ کامیابی ، شکست، سخت محنت اور بھاری شکست کے بعد ایسی راتیں ہوتی ہیں جب آپ کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ آپ کو بدلے میں اتنا کچھ دیتا ہے کہ بہت سی دوسری نوکریاں آپ کو یہ نہیں دے سکتیں اور میں اس کے لیے شکر گزار ہوں'۔

،تصویر کا ذریعہBEN STANSALL
'آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے۔ ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے آپکی یاد آئے گی'۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ومبلڈن میں ثانیہ کا یہ آخری میچ تھا۔
35 سالہ ثانیہ نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔







