آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی چھ رنز سے ہار گیا
کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان ٹیم 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 16 رنز درکار اور کپتان شعیب ملک کی کریز پر موجودگی سے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید پاکستان یہ ہدف حاصل کر لے لیکن شعیب ملک چھکا لگانے کی کوشش میں 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
میچ میں چار کیچ پکڑنے اور دو کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرنے پر ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
حسن علی آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے جو ایک مشکل وقت میں پانچ گیندوں پر 11 رنز بنا کر پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے۔
بابر اعظم بھی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھیں ڈیوڈ ملر نے انتہائی عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے رن آؤٹ کیا۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز حسین طلعت تھے جو رن ریٹ کے دباؤ میں آکر سپنر تبریز شمسی کی گیند پر 40 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم اس بعد بابر اعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 81 رنز جوڑے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی طرف سے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ریزا ہینڈریکس نے انتہائی عمدہ انداز میں کھیلتے ہوئے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے۔ ڈوپلیسی 78 اور ہینڈریکس 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین جبکہ عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ریزا ہینڈریکس، گیہن کلیٹ نے کیا تھا۔
پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شعیب ملک(کپتان)، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، عمان شنواری شامل ہیں۔
جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ریزا ہینڈریکس ، گیہن کلیٹ ، فاف ڈوپلیسیس، ریزی وینڈر ڈوسین ، ڈیوڈ میلر، ہینرچ کیلسن ، اینڈلی فینلوکویو، کریس مورس، بیورن ہینڈرکس ، جونئیر ڈالا، تبریز شمس شامل ہیں۔
پاکستان اس سے پہلے ون ڈی ڈے اور ٹیسٹ سریز دونوں ہار چکا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں اسے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔