آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغانستان لگاتار سب سے زیادہ ٹی 20 میچ جیتنے والی ٹیم
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت لگاتار سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیم ہے۔
افغانستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم اب تک لگاتار دس ٹی 20 میچ جیت چکی ہے۔
افغان ٹیم نے گذشتہ سال کے اختتام پر چار اور رواں سال اب تک چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ان میچوں میں افغان ٹیم نے ویسٹ انڈیز،آئرلینڈ، اومان اور متحدہ عرب امارات جیسی ٹیموں کو شکست دی ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کی ٹی 20 ٹیم کے پاس تھا جس نے لگاتار آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کی ان کامیابیوں کا سلسلہ 12 جنوری 2011 میں ختم ہوا تھا۔
اس کے علاوہ آئرلینڈ کی ٹیم بھی آٹھ ، جنوبی افریقہ اور پاکستان لگاتار سات سات میچ جیت چکے ہیں۔
پاکستان کی لگاتار کامیابیوں کا سلسلہ 13 جون 2009 سے شروع ہو کر 13 نومبر 2009 تک جاری رہا اور ان فتوحات کا اختتام پانچ فروری 2010 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں دو رنز سے شکست کے ساتھ ہوا تھا۔