سینچورین: پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ فاتح

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سینچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
بارش کے سبب میچ کو دس اوورز تک محود کر دیا گيا تھا۔
127 رنز کے ہدف کے تعاقب سری لنکا کی ٹیم دس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔
مہمان سری لنکا کی جانب سے نیروشن ڈکویلا اور دھننجے ڈی سلوا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے عمران طاہر اور انگیڈی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور میزبان ٹیم نے مقررہ دس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40 جب کہ فرحان بہار دین نے 31 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔









