ابوظہبی ٹیسٹ: 456 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے چار آؤٹ

،تصویر کا ذریعہAAMIR QURESHI/AFP/Getty Images
ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لیے ہیں۔
جب کھیل ختم ہوا تو راسٹن چیز اور جرمین بلیک ووڈ کریز پر موجود تھے۔
ویسٹ انڈیز کو آخری دن یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 289 رنز درکار ہوں گے جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔
چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 224 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 456 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز کریگ بریتھ ویٹ محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اب تک آؤٹ ہونے والوں دیگر تین کھلاڑیوں میں سے لیون جانسن اور مارلن سیموئلز کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جبکہ ڈیرن براوو راحت علی کا شکا بنے۔

،تصویر کا ذریعہTom Dulat/Getty Images
کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 58 اور یونس خان 29 رنز پر کھیل رہے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے بیٹنگ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
میچ کے چوتھے روز پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز اظہر علی تھے جو 79 رنز بنانے کے بعد کمنز کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز سمیع اسلم تھے جنھوں نے 50 رنز سکور کیے تھے۔
اس سے قبل اتوار کو میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔
جب کھیل کا اختتام ہوا تو اظہرعلی 52 اور اسد شفیق پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 228 رنز کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود کپتان مصباح الحق نے فالو آن کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مصباح الحق نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو فالو آن نہیں کرایا۔ انھوں نے مجموعی طور پر پانچ بار حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پاکستان کو پہلی کامیابی کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔
ساتویں اوور میں راحت علی نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی مدد سے آٹھ رنز بنانے والے بلیک وڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بشو جنھوں نے 20 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد پہلا رن بنایا آسانی سے پاکستانی بولرز کے قابو میں آنے کے لیے تیار نہ تھے۔ ان کی 66 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کا خاتمہ سہیل خان نے انھیں بولڈ کر کے کیا۔
یاسر شاہ نے نئی گیند کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے روسٹن چیس کو سلپ میں اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ کرا دیا جو 22 رنز بنا سکے۔








