BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 June, 2007, 04:12 GMT 09:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلائی سفر رضاکاروں کی تلاش
مریخ کا سفر ابھی دور کی بات ہے
یورپ کا خلائی تحقیقاتی ادارہ یورپین سپیس ایجنسی ایسے رضاکاروں کی تلاش میں ہیں جو سترہ ماہ تک ایک مصنوعی خلائی سیارے میں گزار سکیں جو کہ فرضی طور پر مریخ کے سفر پر ہو گا۔

ماسکو میں ایک تحقیقاتی مرکز میں ان رضا کاروں کو باہمی طور پر مربوط مختلف مرحلوں سے گزرنا پڑے گا جو کہ ممکنہ طور پر مریخ کے خلائی سفر کے دوران پیش آ سکتے ہیں۔

ایک مرتبہ اس مصنوعی خلائی سیارے میں بند ہو جانے کے بعد ان افراد کا باہر کی دنیا سے رابطہ صرف ایک ریڈیو کے ذریعے ممکن ہو سکے گا جس پر بات کرنے میں بھی تھوڑے سے وقفے کے بعد جواب آئے گا۔

خلائی سیارے کا یہ ماڈل تقریباً پانچ سو پچاس مربع میٹر ہوگا جو کہ نو ٹرک کنٹینرز کے برابر ہے۔ خلائی سیارے کا یہ ماڈل روس کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل پرابلمز ماسکو میں رکھا گیا ہے۔

بے وزنی کی کیفیت اور تعابکاری کے سوا اس خلائی سیارے میں موجود عملے کو لمبے خلائی سفر جس میں تھوڑی سے جگہ پر تنگی سے رہنا، کام کی زیادتی اور محدود اشیاء خوردونوش کے ساتھ گزارا کرنا ہوگا۔

اس عملے کو مختلف ممکنہ صورت حال کا سامنا کرنے پڑے گا جس میں سیارے کو مصنوعی طور پر خلاء میں چھوڑے جانا، ڈھائی سو دن تک کا خلاء میں سفراور مریخ کی سطح کی سیر اور پھرواپس کا سفر شامل ہے۔


سرخ سیارے تک انسان کے سفر کا متوقع دورانیہ تقریباً پانچ سو دن پر مہیت ہو گا۔

اس سیارے پر سوار عملے کو مصنوعی ایمرجنسی کی صورت حال یا اصل ایمرجنسی کی سے بھی نمٹنا ہو گا۔

گو کہ خلائی ادارے کا کہنا ہےکہ وہ کسی کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس خلائی سیارے کے ماڈل کا دروازہ تجربہ شروع ہونے کے بعد انتہائی مجبوری کی حالت ہی میں کھولا جائے گا اور کسی کو اس میں نکلنے کی اجازت ہوگی۔

یورپی خلائی پروگرام کے پراجیکٹ منیجر برونو گارڈینی نے بی بی سی کو بتایا کہ اس تجربے کا مقصد صرف اس بات کا اندازہ کرنا ہے کہ اتنی چھوٹی سی جگہ پر چھ آدمیوں کو رکھ کر دیکھا جائےکہ وہ کسی طرح سے اس سارے عمل سے گزرتے ہیں۔

اس سارے تجربے کے لیے بارہ رضاکارروں کی ضرورت ہو گی۔ ان کی عمریں پچیس سے پچاس سال کے درمیان ہونی چاہیں اور ان کو صحت مند، پرعزم اور ان کا قد ایک سو پچاسی سنٹی میٹر ہونا چاہیے۔ اس تجربے میں تمباکونوشی، شراب یا اور کوئی نشہ کرنے والوں کو شریک نہیں کیا جائے گا۔

خلائی ادارہ ایسے رضاکاروں کی تلاش میں ہے جو انگریزی اور روسی زبان بول سکتے ہوں۔

گارڈینی نے کہا کہ وہ تجربہ کے لیے رضا کاروں کا انتخاب کرنے سے پہلے ان کی نفسیاتی اور جسمانی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والے نتائج سے ہی مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کے لیے رضاکاروں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ توابھی آغاز ہے مریخ تک سفر شروع کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔

یورپی خلائی ادارے کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ عملے کو ایک سو بیس یورو یا ایک سو اٹھاون ڈالرکے حساب سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد