BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 December, 2006, 03:17 GMT 08:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھوری، سبز اور سیاہ آنکھیں
مختلف لوگوں کی آنکھوں کا رنگ مختلف کیوں؟
سائنس دانوں نے مختلف لوگوں کی آنکھوں کے رنگ مختلف ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک اہم تحقیق کی ہے۔

اس تحقیق کے ذریعے انہوں نے دریافت کیا ہے کہ چھ ارب سے زیادہ جینیات حروف پرمشتمل جینیاتی کوڈ میں سے صرف چند کی ترتیب میں معمولی تبدیلی کی وجہ سے مختلف لوگوں کی آنکھوں کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔

کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق کی ہے جو جینیات سائنس کے ایک امریکی جریدے کے اگلے شمارے میں شائع کی جاے گی۔

اس تحقیق میں چار ہزار سے زیادہ لوگوں کی آنکھوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔

آنکھوں میں رنگ کا فرق واحد نیکلو ٹائڈ پولی مورپھزم یا سنپس تک ہوتا ہے اور اس کی وجہ جینیات حرفوں میں معمولی سے تبدیلی ہوتی ہے۔

سنپس جینیات کوڈ میں ایک حرف کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سب سنپس ایک اور جین جسے ’او سی اے ٹو‘ کہا جاتا ہے اس کے پاس پائے جاتے ہیں اور یہ جین وہ پروٹین یا لحمیات پیدا کرتا ہے جو بالوں، چہرے اور آنکھوں کو رنگ دیتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد