BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 September, 2006, 02:00 GMT 07:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹلانٹس حفاظت سے زمین پر اتر گئی
اٹلانٹس
اٹلانٹس بارہ روز خلا میں گزار کر زمین پر واپس آئی
امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس بارہ روز خلا میں رہنے کے بعد حفاظت سے زمین پر اتر گئی ہے۔

اٹلانٹس برطانیہ کے وقت کے مطابق 10 بجکر اکیس منٹ پر فلوریڈا میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر کے رن وے 33 پر اتری۔

اٹلانٹس کے کمانڈر برینٹ جیٹ نے لینڈنگ کے بعد کہا ’واپس آنا اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک زبردست مجموعی کارکردگی (ٹیم ایفورٹ) تھی‘۔

سن دو ہزار تین میں کولمبیا شٹل کے حادثے کے بعد خلا میں بھیجا جانے والا یہ تیسرا مشن تھا۔

شٹل نے بدھ کو اترنا تھا لیکن خلانوردوں نے شٹل کے باہر خلا میں کئی ٹکڑوں کو اڑتے ہوئے دیکھا تو حفاظتی نقطہ نظر اس کی لینڈنگ میں تاخیر کر دی گئی۔

تاہم بعد میں جانچ سے معلوم ہوا کہ ان ٹکڑوں سے شٹل کو کسی قسم کے نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔

زمین پر پہنچنے کے لیئے مدار بدلنے کے بعد ایک گھنٹے کی پرواز کے دوران شٹل کے باہر درجہ حرارت 3000 فارن ہائٹ تک پہنچ گیا تھا۔

اس مشن کا مقصد خلا میں موجود بین الاقوامی خلاف سٹیشن (آئی ایس ایس) کی دوبارہ تعمیر شروع کرنا تھا۔

آئی ایس ایس پر اپنے قیام کے دوران خلانوردوں نے خلائی سٹیشن کے ساتھ نئے شمسی توانائی حاصل کرنے والے پر لگائے جن سے اب وہاں توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت دو گنا ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد