ریاضی میں زیادہ قابل کون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہاورڈ کے صدر کے کلمات کہ مرد پیدائشی طور پر سائنس اور ریاضی کے مضامین میں عورتوں سے زیادہ قابل ہوتے ہیں، تعلیمی حلقوں میں بے چینی کا باعث بن رہے ہیں۔ امریکہ کے سابق وزیر خزانہ لارنس سمرز نے کہا کہ لوگوں ایک کاگروہ کسی دوسرے گروہ پر کسی مضمون میں سبقت تجربے کی نہیں بلکے جنیاتی بنیادوں پر لے جاتا ہے۔ ان کلمات کے ادا کیے جانے پر بہت سے لوگ اس کانفرس سے اٹھ کر باہر چلے گئے جہاں لارنس سمرز خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر سمرز نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان مضامین میں اعلی تعلیم یافتہ عورتیں بچے پالنے کی ذمہ داریاں نبھانے کی وجہ سے کم ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں ان ذمہ داریوں کی وجہ سے ان مضامین میں ہر ہفتے اسی گھنٹے صرف نہیں کر سکتیں۔ ڈاکٹر سمرز نے کہا کہ یہ مضروضہ کہ مرد عورتوں کی نسبت پیدائشی طور پر سائنس اور ریاضی کے علوم میں زیادہ قابل ہوتے ہیں ایک تحقیق کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ کے لڑکے ان مضامین میں لڑکیوں سے زیادہ نمبر حاصل کرتے ہیں جس پر یقیناً تحقیق ہونی چاہیے۔ کیمبرج میں اقتصادی تحقیق کے قومی بیورو میں ہونے والی اس کانفرنس کے منتظم رچرڈ فری مین نے کہا کہ ڈاکٹر سمرز کے کلمات واقعی اشتعال انگیز ہیں۔ ڈاکٹر سمرز نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ عورتیں ریاضی اور سائنس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوتیں اور نہ ہی وہ ایسی کسی بات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سائنسی علوم میں عورتوں کی ترقی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||