BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: سائبر سکیوریٹی کا رجحان

News image
کراچی میں پاک کون سائبر سیکیورٹی کنونشن منعقد کیا گیا
انفارمشین ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرسائنس کے ارتقا کے ساتھ ساتھ انسان کا جدید ٹیکنالوجی پر انحصار بھی بڑھتا گیا ہے ـ اس صورتحال میں کمپیوٹروں، انٹر نیٹ یا کسی بھی انفارمشین ٹیکنالوجی کے نظام کے حفاظتی اقدامات کو مرثر اور مضبوط رکھنا یا سائبر حملے سے بچاؤ کے طریقہ کار سے واقف رہنا لازمی ہو گیا ہےـ

حال ہی میں کراچی میں پاک کون 2004 سائبر سیکیورٹی کنونشن منعقد کی گئی جس میں پاکستان میں انٹرنیٹ اور انفارمشین ٹیکنالوجی کے حفاظتی نظام کو لاحق ممکنہ خطرات، ان سے بچاؤ کے لیے موثر حفاظتی انتظامات اور دشواریوں پر روشنی ڈالی گئی ـ

اس دو روزہ کنونشن کا انعقاد کمپیوٹر سیکیورٹی کے شعبہ سے منسلک افراد اور طلبہ پر مشتمل پاک کون نامی ایک غیر منافع بخش اور رضاکار تنظیم نےکیا تھا۔

اس موقعہ پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی ایک نجی کمپنی سائبرنیٹ کے کنٹری منیجر جاوید ودود نے مقامی سطح پر انفارمشین ٹیکنالوجی کےمتعلق حفاظتی انتظامات کے بارے میں کہا: '' عمومی طور پر پاکستانی سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو پوری طرح تسلیم نہیں کرتے ـ اس کی ایک چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ اکثر مقامی تجارتی اداروں میں کمپیوٹر نیٹ ورک یا ڈیٹا کی سیکیورٹی بھی ادارے کے آئی ٹی منیجر کے ذمہ ٹہرائی جاتی ہے ،

’یہ عمل ایک معدہ کے امراض کےماہر ڈاکٹر کے سے دل کا بائی پاس آپریشن کروانے کے مشابہ ہےـ حقیقآ انفارمیشن سیکیورٹی کو برقرار رکھنا دوسرے آئی ٹی انتظامی امور سے مختلف ہوتا ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں اس کام کے لیےایک علحیدہ انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر مقرر کیا جاتا ہے'' ـ

دوسری جانب پاک کون 2004 کے منتظم اور سائبر نیٹ کے سینئیر سیکیورٹی کنسلٹنٹ فیض احمد شجاع کے خیال میں صورتحال مایوس کن نہیں ہے ـ فیض احمد شجاع کے مطابق '' آج سے دو یا تین سال پہلے کی نسبت ملک میں ای بینکنگ اور آن لائن کمپنیوں میں معقول اضافہ نظر آتا ہے ـ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاروباری اداروں میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی ميں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مناسب حفاظتی اقدامات فراہم کیے بغیر انٹرنیٹ کے ذریعے کاروباری کاروائیاں انجام دینی کی سہولت فراہم کرنا مشکل ہے ـ تاہم اب بھی عوام میں انٹرنیٹ پر جرائم سے بچاؤ اور ان کے متعلق ملک میں رائج قوانین کے بارے میں شعور بڑھا نے کی ضرورت ہے'' ـ

ملک میں قانونی سطح پر انٹرنیٹ پر جرائم کی روک تھام اور اس کے ذریعے کاروباری کاروایوں کرنے کے قوائد و ضوابط 2002 میں الیکٹرونک ٹرانزیکشن آرڈننس (ای ٹی او ـ 2002) میں واضح کیےگۓ ہیں ـ

اس قانون کے دیگر پہلو بیان کرتے ہوے سندھ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ جاوید سروانہ نے بتایاکہ '' آی ٹی او ـ 2002 انٹرنیٹ کے ذریعے کیےجانے والےمختلف نویت کے معاہدوں اور کاروباری کاروائیاں کو قانون حیثیت دیتا ہے اور اس میں الیکٹرونک دستخط کی تعریف کی وضاحت بھی کی گئی ہے" ـ

اس کے ساتھ ساتھ اس آرڈیننس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام اور انٹرنیٹ کے ذریعے کیے جانے والےمختلف جرائم اور ان کے متعلق سزا کی بھی وضا حت کی گئی ہے ـ ای ٹی او 2002 کے سیکشن 37 میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ہیکنگ یعنی کسی بھی انفارمیشن سسٹم میں ناجائز یا خفیہ طور پر داخل ہونا جرم قرار دیا کیا ہے جس کی سزا سات سال قید یا/اور ایک لاکھ روپے جرمانا ہے ـ

پاک کون سائبر سیکیورٹی کنونشن میں کمپیوٹر کے مختلف مقابلے بھی کروائے گۓـ ان میں سے ایک' flag the capture `
کے عنوان سے ایک ہیکنگ کا مقابلہ بھی تھا ـ جس میں چھ مختلف ٹیموںّّّّّّّّّ کو اپنے کمپیوٹر کو باقی ٹیموں کے حملوں سے بچاتے ہوے ایک کمپیوٹر سرور کو ہیک کرنا تھاـ

اس مقابلہ میں فاتح قرار پانے والےایک شرکا جہاں زیب کے خیال میں '' کمپیوٹر ہیکنگ بذات خود غلط چیز نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانا غلط ہے ـ کمپیوٹر ہیکنگ کا ایک مثبت پہلو بھی ہے ـ وہ یوں کہ آپ کمپیوٹر کے متعلق اپنی معلومات کو کسی کمپیوٹر سسٹم کی خامیاں معلوم کرنے کے لیے اس طرح سے استعمال کریں کہ اس سسٹم کو مزید محفوظ بنانے میں مدد مل سکے ـ اس طرح آپ کو اپنی مہارت کا بھی اندازہ ہو تا ہے اور آئی ٹی کے حفاظتی نظام میں بھی بہتری لائی جائے گی'' ـ

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد