BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 November, 2004, 19:46 GMT 00:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سائبر کرائم، فنڈز کی کمی
News image
بچوں کے خیراتی اداروں کے مطابق سائبر کرائم کے شکار بچوں کے تحفظ اور انٹرنیٹ جنونیوں پر مقدمات چلانے کےلیے مزید رقم اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور ’ تھرڈ جنریشن فون‘جیسے ذرائع مہیا کرے۔

برطانوی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ ان مطالبات سے ’حیران‘ہیں۔

وزیر پال گوگنز کا کہنا تھا کہ’گذشتہ ہفتے’چائلڈ انٹرنیٹ پروٹیکشن ٹاسک فورس‘ کا اجلاس ہوا اور وہاں سب کام کی رفتار اور معیار سے مطمئن تھے‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’بچوں کا تحفظ‘ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پال گوگنز کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس رقم کی کمی نہیں البتہ وہ پولیس کے پاس موجود ذرائع کے زیادہ بہتر استعمال پر توجہ دیں گے۔

’مزید رقم کی فراہمی سے پہلے پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔‘

دوسری تجاویز کے علاوہ( CHIS) نےآن لائن 999 سروس شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔

CHIS کے ترجمان جان کار نے کہا’ جو کوئی شخص انٹرنیٹ پر جرم ہوتا دیکھے یا اسے کسی جرم کی خبر ملے وہ اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے فورا ًً خبردار کر سکتا ہے۔

CHIS میں این ایس پی سی سی، برنارڈو، این سی ایچ اور چائلڈلائن جیسے خیراتی ادارے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد