بی بی سی ون ’انٹر ایکٹو‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کے چینل ون پرمنگل سے 10 بجے کی خبریں نئے انداز سے پیش کی جائیں گی جس میں ایک حد تک ناظرین بھی شرکت کر سکیں گے۔ اس سہولت کے بعد وہ ناظرین جنہیں ڈیجیٹل کیبل اور سیٹیلائیٹ کی سہولت مہیا ہے اب انٹرویوز اور دیگر معلومات سے استفادہ کر سکیں گے۔ سکائی نیوز اور بی بی سی نیوز 2000 اور 2001 سے یہ سہولت مہیا کر رہے ہیں۔ بی بی سی ون کی یہ سروس 22:00GMT سے22:45GMT تک پیر سے جمعہ تک دستیاب ہو گی۔ ریموٹ کنٹرول پر سرخ بٹن دبانے سے ناظرین تصاویر اور خبروں کی فہرست تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس ہفتے کے مہیا کردہ مواد میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے نظریات کا فرق اور امریکی الیکشن کے بارے میں ایک گائیڈ شامل ہیں۔ بی بی سی نیوز’انٹرایکٹو‘ کے سربراہ رچرڈ ڈیورل نے کہا’ یہ سہولت ناظرین کو 10 بجے کی خبروں کے مدیر کیون بیک ہرسٹ نے کہا’ ہم ہمیشہ سے اہم خبروں کے بارے میں مفصل معلومات مہیا کرنا چاہتے تھے اور یہ معلومات کی فراہمی کا بہترین طریقہ ہے۔ بی بی سی میڈیا کے ترجمان ٹورن ڈگلس کے مطابق ناظرین کو سرخ بٹن کے استعمال کا مکمل علم ہونا چاہیے۔ اس سروس پر مستقبل میں مہیا ہونے مواد میں عراق کامسئلہ شامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||