BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 September, 2004, 16:57 GMT 21:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کا پہلا تعلیمی سیارہ
ایجوسیٹ
توقع ہے کہ ایجوسیٹ تعلیم کے میدان میں انقلاب لے آئے گی
بھارت نے پہلی تعلیمی سٹیلائٹ خلاء میں چھوڑ دی ہے۔ سٹیلائٹ جس کا نام ایجوسیٹ رکھا گیا ہے سکولوں، کالجوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس سٹیلائٹ کی وجہ سے بھارت کے ایک حصے میں کام کرنے والے اساتذہ کے لیے ملک کے دوسرے حصوں کے طالب علموں کے ساتھ رابطے کرنے کی سہولت ہو جائے گی۔

ایجوسیٹ جس کا وزن تقریبا دو ہزار کلو گرام ہے زمین سے چھتیس ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہو گی جہاں سے وہ ایسے کلاس روم تیار کرے گی جن میں دور بیٹھے طالبِ علم تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک برس کے عرصے میں اس طرح کی تقریبا ایک ہزار کلاس روم تیار کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ایجوسیٹ تعلیم کے میدان میں انقلاب لے آئے گی اور تعلیم کو دور دراز اور ناقابل پہنچ کلاس روموں تک لے جائے گی۔

ایجوسیٹ کے پاس ملک کے مختلف حصوں کے لیے علیحدہ سگنل ہونگے اور ہر سگنل سو سے دو سو کلاس روموں کو آپس میں مربوط کر سکے گا۔ اس طرح کلاس روموں کا بین العلاقائی نیٹ ورک بن جائے گا۔

ایجوسیٹ کی تیاری میں ڈھائی سال کا عرصہ لگا ہے اور اس پر سترہ ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد