BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 September, 2004, 02:46 GMT 07:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسولین لینے کا نیا طریقہ دریافت
News image
بھارت میں سائنسدانوں کی ایک نئی دریافت کے بعد ذیابیطس کے مریضوں کو اب روزانہ انسولین لینے کے لیے انجیکشن نہیں لگانا پڑیں گے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ انجیکشن لگا کر انسولین لینے کے بجائے اب صرف ایک جل نگلنی پڑے گی۔ اس نئی دریافت پر تجربات ابھی جاری ہیں۔

ذیابیطس کے لیے کھائی جانے والے اس دوا پر پہلے بھی تجربے کیے جا چکے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ انسانی پیٹ میں موجود تیزابی مادوں کی وجہ سے یہ دوا کارگر نہیں ہوتی۔

بھارتی سائنسدانوں کے مطابق یہ جل اس دوا کی حفاظت کرتی ہے اور اس وقت تک گھلنے نہیں دیتی جب تک یہ دوا بڑی آنت میں نہیں پہنچ جاتی جہاں پر یہ جل دوا کو جزب ہونے میں مدد دیتی ہے۔

اب سائنسدان اس دوا کا انسانوں پر تجربہ کر رہے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ ایک دن وہ اس سے نہ صرف ذیابیطس بلکہ کینسر کا علاج بھی کیا جا سکے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد