BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 September, 2004, 10:06 GMT 15:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈارون کا نظریۂ ارتقاء ابھی زندہ ہے‘
چارلس ڈارون
سربیا کی حکومت نے چارلس ڈارون کے نظریہ ارتقا کو پڑہانے پر پابندی لگا دی ہے
سربیا کی حکومت نے سائنسدانوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سکولوں میں چارلس ڈارون کا نظریۂ ارتقاء پڑھانے پر عائد کردہ پابندی اٹھا لی ہے۔

اس پابندی پر اپنے ردِ عمل میں ایک ماہر حیاتیات نکولا توچچ نے اسے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس پابندی سے سربیا کا قدامت پسند چرچ سیاست میں دخل اندازی کر رہا ہے۔

سربیا کے وزیر تعلیم نے سکولوں کو حکم دیا تھا کہ وہ انسانی ارتقاء کے متعلق چارلس ڈارون کی تھیوری کو پڑھانا ختم کر دیں لیکن اب نائب وزیر تعلیم میلان بردار نے یہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کہ ڈارون کا نظریۂ ارتقاء ابھی زندہ ہے۔

سربیا کے اخبار’ گلاس جونوسی‘ کی خبر کے مطابق سربیا کی وزیر تعلیم مِس کولچ نے ملک میں سکولوں کو ایک حکم جاری کیا تھا کہ انسانی ارتقاء کے بارے میں چارلس ڈارون کی تھیوری کو روک دیں۔

سربیا نے کے وزیر نے اخبار کو بتایا کہ اب انسانی ارتقاء کے بارے میں چارلس ڈارون کی تھیوری کو الہامی کتاب تورات میں بیان کیے گئے جنمی نظریہ حیات کے ساتھ پڑھایا جائے گی۔

نامہ نگاروں کے مطابق سربیا کی حکومت کے اس حکم نے ملک کے اساتذہ کو حیران کر دیا تھا جہاں حال ہی میں مذہب کی تعلیم دینا شروع کی گئی ہے۔

سربیا کے وزیر کا کہنا تھا کہ چارلس ڈارون کی انسانی ارتقاء کی تھیوری کو نصاب کی کتابوں سے نکالا نہیں گیا بلکہ ایک سال کے لیے اسے پڑھائے جانے پر پابندی ہو گی۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سربیا آہستہ آہستہ ایک مذہبی ریاست بنتا جا رہا ہے جہاں اکیسویں صدی میں الہامی کتابوں میں بیان کیے گئے اصولوں کو دوبارہ پڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

بائیولوجسٹ نکولا توچچ نے کہا قدامست پسند عیسائیوں نے امریکہ کی کئی ریاستوں میں بھی اس طرح کے حکم نافذ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہاں وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد