چاند کا سفر، پینتیسویں سالگرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج چاند پر انسان کے قدم رکھنے کی پینتیسویں سالگرہ ہے۔ امریکی خلاءباز نیل آرم اسٹرانگ نے اکیس جولائی انیس سو انہتر کو پہلی بار چاند پر قدم رکھا تھا۔ دریں اثناء امریکی ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی نے ایک بل پر ووٹِنگ کی ہے جس کے تحت خلاء، ماحولیات اور سائنس سے متعلق امریکی بجٹ میں کمی کردی جاسکتی ہے۔ اگر یہ بل امریکی کانگریس میں منظور ہوجاتا ہے تو اس فیصلے کے تحت سائنسی بجٹ میں کمی سے حاصل ہونے والی رقم اب سابق امریکی فوجیوں کی صحت پر خرچ کی جائے گی۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سائنس، ماحولیات اور خلاء سے متعلق بجٹ میں کمی کا مطلب یہ ہوگا کہ چاند اور مریخ پر مشن بھیجنے کے صدر بش کے پلان میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوجائے گی۔ نیل آرم اسٹرانگ نے اکیس جولائی انیس سو انہتر کو جی ایم ٹی کے وقت کے مطابق دو بج کر چھپن منٹ پر چاند کی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ ان کی خلائی گاڑی ان کے قدم رکھنے سے بیس منٹ قبل چاند پر اترچکی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||