سکِتزوفرینیا: علاج میں معاون مشروب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے ایک ایسا مشروب تیار کیا ہے جو سکِتزوفرینیا (ذہنی پراگندگی یا بے ربطی) کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کے اثر کو بڑھانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ اس مشروب کا نام ٹائروڈیپ ہے جس میں ایک خاص قسم کا تیزاب امائنوایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس امائنوایسڈ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ان کیمیائی مادو کے اثر کو تیز کرتا ہے جو دماغی خلیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کے محققین جہنوں نے یہ شربت کشید کیا ہے کہتے ہیں کہ اس کے پینے سے دوا کے منفی ذیلی اثرات بھی مریض پر نہیں پڑتے۔ برطانیہ میں دس لاکھ سے زیادہ افراد جنون یا ذہنی پراگندگی کا شکار ہیں اور اس کیفیت کو کنٹرول کرنے کے لیے اینٹی سائیکوٹک ڈرگس کھاتے ہیں۔ لیکن ان ادویات کے ناگوار اثرات پڑتے ہیں جن میں بدن میں سختی، بعض اعضاء میں کپکپاہٹ، منہ یا زبان کی غیراختیاری مسلسل حرکت، وزن میں اضافہ اور جنسی مسائل شامل ہیں۔ امائنو ایسڈز والا یہ مشروب ان اثرات کو کم کرتا ہے۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گائے گُڈ وِن کہتے ہیں کہ یہ مشروب ذہنی پراگندگی کے علاج کو ایک قدم آگے لے جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||