مردانہ طاقت والا انہیلر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وہ مرد جن کا عضو تناسل جنسی مباشرت کے وقت پوری طرح ایستادہ نہیں ہو پاتا اب جلد ہی اس کمزوری سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں گولیاں کھانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ وہ دوا سنگھانے کے آلے یا انہیلر کو سونگھ کر جنسی مباشرت سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں گے۔ برطانوی سائنسدان اس کوشش میں ہیں کہ وہ مردانہ کمزوری دور کرنے والی دوا کو انہیلر میں استعمال کے قابل بنا سکیں۔ جنسی کمزوری کی دوا VR004 تیار کرنے والی کمپنی ویکٹرا کا کہنا ہے کہ ابتدائی آزمائش میں انہیں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہ دوا دماغ کے خلیوں کو متحرک کرتی ہے جو جنسی فعل کے ذمہ دار ہیں۔ یوپریما نامی دوا بنانے والی کمپنی ایبٹ کا کہنا ہے کہ اس دوا کو اپنا اثر دکھانے کے لئے بیس منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر اس دوا کو سونگھائے جانے والی دوا میں بدل دیا جائے تو اس کے اثر کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ آزمائشی طور پر یہ دوا دینے کا یہ طریقہ پینتیس مردوں پر آزمایا گیا جن میں کامیابی کی شرح انسٹھ فی رہی۔ ان لوگوں میں آٹھ منٹ کے اندر مکمل ایستادگی آ چکی تھی۔ یورپ اور امریکہ میں پانچ کروڑ افراد ایستادگی کے مسائل سے دوچار ہیں اور مردانگی بحال کرنے والی ادویات پر ڈھائی ارب ڈالر سالانہ خرچ کیے جاتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||