نئے چہرے لگنے والے ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماہرین نے اس خدشے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے کہ جو لوگ نیا چہرا لگوائیں گے وہ اس مرحوم شخص جیسے نظر آئیں گے جس سے وہ چہرہ حاصل کیا گیا ہو گا۔ امریکہ میں ڈاکٹروں نے طبی تحقیق کے لئے عطا کی جانے والی لاشوں پر چہروں کی تبدیلی کے آپریشن کئے ہیں۔ اب لویزویل یونیورسٹی میں ڈاکٹر زندہ لوگوں پر چہرے کی تبدیلی کا آپریشن کرنا چاہ رہے ہیں۔ نیو سائنٹسٹ میگزین کے مطابق ان ڈاکٹروں نے نئی تحقیق کے منصوبوں کے بارے میں یونیورسٹی کے نظر ثانی بورڈ سے چہروں کے تبدیلی کی اجازت طلب کی ہے۔ اگر یونیورسٹی نے اجازت دے دی تو یہ تکنیک زخمی چہروں والے لوگوں کے کام آسکے گی۔
لیکن رائل کالج نے تنبیہ کی تھی کہ ابھی اس کام میں ممکنہ مشکلات کا صحیح طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی ابھی یہ معلوم ہے کہ چہرے کی تبدیلی کے متعلقہ افراد پر کیا نفسیاتی اور جسمانی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تاہم تازہ ترین تحقیق کے مطابق یہ خدشات بلا جواز ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||