چرچ پر شیطان کا حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کے سب پہلے انٹرنیٹ چرچ پر ایک سائبر بھوت نےجو اپنا نام شیطان بتاتا ہے حملہ کر دیا ہے۔ اس چرچ کے سائبر محافظوں نے اس شیطان کا حملہ روک تو لیا ہے لیکن چرچ کے کچھ حصے، جن میں آلٹر یا عبادت کے لیے استعمال ہونے والی میز اور منبر اب بھی شیطان کی دسترس میں ہیں۔ البتہ چرچ کے سائبر محافظ ایک ایسا سیکورٹی کا نیا نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بے حرمتی کو حملوں سے ہمیشہ کے لیے بچا جا سکے۔ چرچ انتظامیہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چرچ کی حفاظت کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہے۔ انٹرنیٹ چرچ کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا تاکہ عیسائی مذہب کے ماننے والے کمپیوٹر کے ذریعے عبادت کر سکیں۔ اس انٹرنیٹ چرچ پر ایک ہزار عیسائی روزانہ عبادت کرتے ہیں۔ البتہ ایسے عیسائی جن کا مذہب سے لگاؤ کم ہے عبادت کرنے والوں کے لیے پریشانیاں پیدا کرتے رہتے ہیں۔ ان میں اکثریت کا تعلق آسٹریلیا اور امریکہ سے ہوتا ہے۔ آن لائن چرچ کو ایک عیسائی تنظیم جسں نے اپنا نام ”بیوقفوں کا جہاز” رکھا ہے چلا رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||