BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 02:12 GMT 07:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیٹ لیگ کے اسباب
News image
سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لمبے فاصلے تک فضائی سفر کرنے سے پیدا ہونے والی کیفیت جیٹ لیگ‘ کے اسباب معلوم کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسانی دماغ میں وقت کا تعین کرنے کے لیے دو مختلف مرکز ہیں۔ ایک تو مقامی وقت کے مطابق عمل کرتا ہے اور دوسرا دن اور رات کے اثرات سے وقت کا تعین کرتا ہے۔

انسانی دماغ پر تحقیق کرنے والوں نے کہا ہے کہ جیٹ لیگ کے اثرات اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب ان دونوں مراکز میں مطابقت نہیں رہتی۔

واشنگٹن یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اس کیفیت کو دور کرنے کے لیے دوائی بنائی جا سکتی ہے ۔

ایک اور سائنسدان نے کہا ہے کہ اگر ہم یہ معلوم کر سکیں کے دماغ کے ان دونوں مراکز میں کس طرح مطابقت قائم ہے تو ہم جیٹ لیگ کا علاج کر سکتے ہیں۔

دماغ کا ایک چھوٹا سا حصہ جسے سپرا شیمیٹک نیؤکلیس کہتے ہیں نیند اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حصہ بیرونی اثرات مثال کے طور پر طلوع آفتاب پر ردعمل کرتا ہے۔

تاہم دوسرا حصہ گھڑی کے اوقات کے مطابق عمل کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد