BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 April, 2004, 16:59 GMT 21:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لنگور کی نقالی کامیابی کا راز

چمپانزی
لندن چڑیا گھر کے سائنسدانوں کو سو ایسے افراد کی تلاش ہے جو اپنے روز مرہ کے کام کاج میں چمپانز ی کی نقل کرنے پر تیار ہوں۔

ان افراد پر ریسرچ کے ذریعے سائنسدان یہ بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ چمپانزی کے چہرے کے تاثرات، جسمانی حرکات و سکنات اختیار کر کے روز مرہ کے ذہنی دباؤ سے بہتر طور پر نپٹا جا سکتا ہے۔

سائنسدان یہ بھی ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ چمپانزی اپنا پیغام انسان کی نسبت بہتر طور پر دوسرے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

لندن چڑیا گھر کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس لئے تحقیقی منصوبے کے لئے تعاون کرنے پر تیار ہونا چاہیں کیونکہ اس سے نہ صرف سائنسی میدان میں ترقی ہوگی بلکہ انسانی علم میں بھی بیش بہا اضافہ ہوگا۔

ییل یونیورسٹی میں واقع پریمیٹ کوگنشن لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لوری سانتوس کا کہنا ہے کہ اس بات پر بہت کم تحقیق ہوئی ہے کہ آیا انسان جانوروں سے اپنا پیغام دیگر افراد تک پہنچانے کے بارے میں سیکھ سکتا ہے۔

ڈاکٹر سانتوس کے مطابق اب تک اس بات کی ناکام کوشش ہوتی رہی ہے کہ آیا جانور انسانی زبان بول سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد